Connect with us

ٹیکنالوجی

حساس گفتگو کے دوران ماڈلز خفیہ طور پر بدلنے پر اوپن اے آئی تنقید کی زد میں

Published

on

اوپن اے آئی کو اپنے پریمیم صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ رپورٹس کے مطابق کمپنی حساس موضوعات پر صارفین کی گفتگو کو بغیر اطلاع دیے زیادہ سخت حفاظتی فلٹر والے ماڈلز پر منتقل کر دیتی ہے۔

گزشتہ ہفتے ریڈٹ اور دیگر فورمز پر صارفین کی شکایات کی بھرمار رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ  جدید ماڈلز پر سبسکرپشن لینے کے باوجود گفتگو خاموشی سے کمزور یا محتاط ماڈلز پر بھیج دی جاتی ہے۔

یہ تبدیلی اوپن اے آئی کی نئی حفاظتی پالیسیوں کا حصہ ہے جو اس ماہ نافذ کی گئی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ذمہ دارانہ رویے کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ تاہم صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس سے ان کی ادائیگی کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔

اوپن اے آئی نے اس عمل کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بعض سوالات سخت فلٹر والے متبادل ماڈلز پر بھیجے جاتے ہیں تاکہ اعتماد اور حفاظت برقرار رہے۔ لیکن صارفین کا کہنا ہے کہ شفافیت نہ ہونے اور فیچر بند کرنے کا کوئی اختیار نہ دینے سے ان کی ناراضگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔