Connect with us

کھیل

حارث رؤف کی تنقید: پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتظار کرتے ہیں

Published

on

پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں۔

انہوں نے دبے لفظوں میں سابق کرکٹرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کھلاڑی اپنی بھرپور کوشش کرتے ہیں، مگر ٹیم کی ہر ناکامی پر بے جا تنقید کی جاتی ہے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں ہیں، اور یہاں پرفارم کرنا ایک چیلنج ہے۔ ان کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو موقع اور وقت دینا چاہیے تاکہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق نہ کھیلیں تو آگے بڑھنا مشکل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ضروری ہے، ورنہ وہ کیسے ترقی کریں گے؟

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *