Connect with us

سیاست

جوئے کی 46 ایپس پر پابندی، سائبر کرائم ایجنسی کا بڑا اقدام

Published

on

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملک بھر میں سرگرم 46 جوئے اور کسینو ایپس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فہرست پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو فراہم کر دی ہے۔

ایجنسی کے مطابق، ان غیر قانونی ایپس میں نہ صرف جوئے اور کسینو پلیٹ فارمز شامل ہیں بلکہ نان ریگولیٹڈ فاریکس ٹریڈنگ ایپس بھی شامل ہیں، جو صارفین کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبرز تک رسائی حاصل کرتی تھیں۔

سائبر کرائم ایجنسی نے پی ٹی اے کو فوری طور پر تمام ایپس بند کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ شہریوں کو ڈیجیٹل جرائم اور مالی نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *