Connect with us

سیاست

ثالثی کے باوجود دونوں فریقین نے سیزفائر کی پاسداری نہیں کی, ڈونلڈ ٹرمپ

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں نے حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر وہ خاصے ناخوش ہیں، خصوصاً اسرائیل کے رویے سے۔

نیٹو سمٹ کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے سیزفائر پر رضامندی کے فوراً بعد “حملے شروع کر دیے”، جبکہ ایران کی جوہری صلاحیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ “اب وہ ختم ہو چکی ہے۔”

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کسی بھی نئی کارروائی کو سنگین خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، اور انہوں نے اسرائیلی حکومت سے اپنے پائلٹس کو فوری طور پر واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پاسداری کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *