ٹیکنالوجی
ایپل کی نئی سمارٹ واچز، بلڈ پریشر اور سیٹلائٹ کالنگ فیچر کے ساتھ

کیلیفورنیا میں منعقدہ ایپل ایونٹ کے دوران کمپنی نے نئی سمارٹ واچز متعارف کرائیں جو نہ صرف زیادہ پائیدار اور جدید ڈیزائن رکھتی ہیں بلکہ ان میں 5 کنیکٹیویٹی، تیز چارجنگ اور بہتر بیٹری لائف جیسے فیچرز شامل ہیں۔
ایپل کے مطابق، ان واچز میں ایسا سافٹ ویئر دیا گیا ہے جو دل کی دھڑکن کو مانیٹر کرکے ہائی بلڈ پریشر کے خدشات کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیٹلائٹ کے ذریعے بات چیت کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جو ایمرجنسی حالات میں اہم کردار ادا کرے گی۔
نئی واچز مختلف رنگوں میں پیش کی گئی ہیں جن میں جیٹ بلیک، سلور، روز گولڈ اور نیو اسپیس گرے شامل ہیں، جبکہ ٹائٹینیم ماڈلز گولڈ، نیچرل اور سلیٹ کلرز میں دستیاب ہوں گے۔ ایپل نے ان کے ساتھ نئے بینڈز بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔