ٹیکنالوجی
ایلون مسک کے ہاں چودہویں بچے کی پیدائش، نیورالِنک ایگزیکٹو شیون زیلس نے بیٹے کو جنم دیا

ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف ارب پتی ایلون مسک ایک بار پھر باپ بن گئے، ان کے چودہویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ نیورالِنک کی ایگزیکٹو شیون زیلس نے بیٹے کو جنم دیا جس کا نام سیلڈن لیکرگس رکھا گیا ہے۔
یہ خبر شیون زیلس نے 28 فروری کو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کو “مضبوط دل کے ساتھ جَگَرناؤٹ” قرار دیا۔ ایلون مسک نے پوسٹ کا جواب دل والے ایموجی کے ساتھ دیا۔
ایلون مسک اور شیون زیلس نے 2021 میں جڑواں بچے اسٹرائیڈر اور ایزور جبکہ 2023 میں بیٹی آرکیڈیا کو خوش آمدید کہا تھا۔ مسک کی بڑھتی ہوئی فیملی ان کی آبادی میں اضافے کے نظریے کے مطابق ہے، جہاں وہ گرتی ہوئی پیدائش کی شرح پر کھل کر اظہار خیال کرتے رہے ہیں۔
یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب رپورٹس کے مطابق قدامت پسند کمنٹیٹر ایشلے سینٹ کلیئر نے پانچ ماہ قبل ایلون مسک کے 13ویں بچے کو جنم دیا تھا اور ان کے خلاف پیٹرنٹی سوٹ دائر کیا ہے۔
اس سے قبل، ایلون مسک نے اپنی پہلی اہلیہ جسٹین مسک سے پانچ اور گلوکارہ گرائمز سے تین بچے پیدا کیے۔