Connect with us

کھیل

اسموگ کے باعث ساؤتھ ایشین کراس کنٹری چیمپئن شپ ملتوی

Published

on

ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کی کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024، جو 24 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تھی، پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ حکومتی مشاورت اورساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کی قیادت کے ساتھ گفتگو کے بعد کیا گیا تاکہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

شدید اسموگ، خاص طور پر لاہور اور گرد و نواح میں، نے سفری انتظامات کو متاثر کیا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد تک سڑک کے ذریعے سفر کرنے والی دو ٹیموں کو سنگین مسائل کا سامنا تھا۔

صحت کے خطرات اور سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے، چیمپئن شپ کو آئندہ چند مہینوں کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا، تاکہ بہتر ماحول میں مقابلے کا انعقاد ہو سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *