کھیل
ارشد ندیم نے بنگلور جیولن چیمپئن شپ میں شرکت سے معذرت کر لی، ایشین چیمپئن شپ پر توجہ مرکوز

پاکستان کے معروف جیولن تھرو کھلاڑی ارشد ندیم نے بھارت کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی طرف سے بھیجی گئی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کا سالانہ تربیتی اور مقابلہ شیڈول پہلے ہی ترتیب دیا جا چکا تھا، جس کی وجہ سے وہ بنگلورو میں ہونے والے کلاسک جیولن ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکتے۔
نیرج چوپڑا نے ارشد کو ذاتی طور پر دعوت دی تھی تاکہ جنوبی ایشیا کے صف اول کے جیولن ایتھلیٹس کو ایک جگہ اکٹھا کیا جا سکے، لیکن ارشد کی ترجیح اس وقت مئی کے آخر میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہے، جو جنوبی کوریا میں منعقد ہو رہی ہے۔
ارشد ندیم 22 مئی کو جنوبی کوریا روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 مئی سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے لیے اپنی حتمی تیاری مکمل کریں گے۔