صحت
یوٹاہ کی 56 سالہ نینسی نے اپنی بہو کے لیے پوتی کو جنم دیا

امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک منفرد اور جذباتی واقعہ پیش آیا جہاں 56 سالہ خاتون نینسی ہاؤک نے اپنی بہو کے لیے سروگیٹ ماں بننے کا فیصلہ کیا اور اپنے بیٹے و بہو کے بچے کو اپنے رحم میں رکھ کر جنم دیا۔
نینسی کے بیٹے جیف اور بہو کیمبریا کو ماں بننے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر ڈاکٹروں نے سروگیسی کا مشورہ دیا۔ نینسی نے یہ ذمہ داری خود اٹھائی اور ڈاکٹروں نے جیف کے سپرمز اور کیمبریا کے بیضے سے ایمبریو تیار کرکے نینسی کے رحم میں رکھ دیا۔
نو ماہ کے بعد نینسی نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا جس کا نام ہینا رکھا گیا ہے۔ نینسی اور نومولود دونوں صحت مند ہیں۔ نینسی کا کہنا ہے کہ یہ ایک “مسحورکن تجربہ” تھا اور وہ اس پر ایک کتاب بھی لکھیں گی۔