Connect with us

اہم خبریں

یروشلم کے قریب خوفناک آگ، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور، اسرائیل نے قومی ایمرجنسی نافذ کر دی

Published

on

یروشلم کے پہاڑی علاقوں میں لگی جنگلاتی آگ نے 30 گھنٹے سے زائد تک تباہی مچائے رکھی، جس کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور اسرائیلی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی۔

آگ نے تقریباً 20,000 دونم (5,000 ایکڑ) زمین کو راکھ کر دیا، جس میں Canada Park کے 70 فیصد جنگلات شامل تھے۔ اسرائیلی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا، تاہم حکام کے مطابق آگ مکمل طور پر بجھنے تک کوششیں جاری رہیں گی۔

سڑکیں اور ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے، اور رہائشیوں کو واپس گھروں میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اس آگ کو فلسطینی آتش زنی قرار دیتے ہوئے اسے ایک قومی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں غلط طور پر 18 گرفتاریوں کا دعویٰ کیا۔

یہ واقعہ اسرائیل کے یوم آزادی کی تقریبات کو منسوخ کرنے کا سبب بھی بنا۔
ایک سرکاری تحقیق شروع کی گئی ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔ دوسری جانب، اسرائیل نے بین الاقوامی مدد کی درخواست بھی کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *