Connect with us

فن و ثقافت

پہلگام حملے پر فواد خان کا اظہار افسوس، فلم ‘ابیر گلال’ کی ریلیز بھارت میں معطل

Published

on

پاکستانی اداکار فواد خان نے جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشتگرد حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

فواد خان نے انسٹاگرام پر لکھا:
“پہلگام میں ہونے والے اس سنگین حملے کی خبر سن کر دل شدید غمزدہ ہے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ انہیں صبر عطا فرمائے۔”

یہ حملہ دوپہر تقریباً 2:30 بجے ہوا جب مسلح افراد نے سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق، حملے کی ذمہ داری مزاحمتی گروہ  پر ڈالی جا رہی ہے، جو مبینہ طور پر لشکرِ طیبہ سے منسلک ہے۔

اس واقعے کے بعد بھارت کی فلم انڈسٹری کی بڑی تنظیم نے پاکستانی فنکاروں پر 2019 کی پابندی کو دوبارہ دوہرایا، اور فواد خان کی نئی فلم ابیر گلال کی ریلیز روک دی گئی، جو 9 مئی کو ریلیز ہونے والی تھی۔

اب تک فواد خان کی ٹیم کی جانب سے فلم پر پابندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، مگر ان کا پیغام اس بات کا غماز ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف اور امن کے خواہاں ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *