Connect with us

تجارت

ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیے گئے, مزید 500 بند ہونے کا امکان

Published

on

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی ختم کیے جانے کے بعد ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید 500 سے زائد اسٹورز بند کرنے کا بھی پلان زیرِ غور ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بندش ان اسٹورز پر عمل میں آئی ہے جن کی آمدنی کم اور خسارہ زیادہ تھا، تاہم اس دوران کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔

بند ہونے والے اسٹورز میں زیادہ تر ملک کے دیہی علاقوں میں واقع ہیں، جہاں سے عوام شدید پریشان ہیں۔ کراچی میں بھی کئی یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش نے خریداروں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم کی تھی اور اب صرف چند بنیادی اشیاء جیسے آٹا، چینی، اور گھی پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *