Connect with us

ٹیکنالوجی

عدالت نے زکربرگ کو بری کردیا، مگر بچوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات کے مقدمات میٹا پر جاری

Published

on

ایک امریکی وفاقی جج نے میٹا پلیٹ فارمز کے سی ای او مارک زکربرگ کو ان 25 مقدمات میں ذاتی طور پر بری قرار دے دیا ہے جن میں ان پر بچوں کو سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا کرنے کا الزام تھا۔ کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ میں جج یوان گونزالز راجرز نے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ زکربرگ نے بچوں سے سوشل میڈیا کے ذہنی صحت پر اثرات کو چھپانے میں اہم کردار ادا کیا۔

درخواست گزاروں نے زکربرگ پر الزام لگایا کہ انہوں نے بار بار دی گئی انتباہات کو نظرانداز کیا اور عوامی سطح پر ان خطرات کو کم کر کے دکھایا۔ مگر جج نے کہا کہ ثبوت کی کمی کے باعث زکربرگ کو ذاتی طور پر ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ تاہم، میٹا پر مقدمات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ان مقدمات میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جس سے بے چینی، ڈپریشن اور تعلیمی مسائل جنم لیتے ہیں۔ وکلاء نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر مزید شواہد جمع کریں گے اور بچوں کی حفاظت کو منافع پر فوقیت دینے کے مطالبے پر زور دیں گے۔