Connect with us

تجارت

عالمی کشیدگی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published

on


امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ نے عالمی سطح پر معاشی بے یقینی کو جنم دیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 8,600 روپے مہنگا ہو کر 348,000 روپے تک جا پہنچا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا کی قیمت میں 7,373 روپے کا اضافہ ہوا، جو اب 298,353 روپے ہو چکی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر محمد قاسم شکارپوری کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ براہِ راست عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نتیجہ ہے، جہاں سونا 86 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 3,310 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

22 قیراط سونا بھی مہنگا ہو کر 273,500 روپے فی 10 گرام ہو گیا ہے۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 54 روپے بڑھ کر 2,966 روپے اور 10 گرام چاندی 2,546 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.63 ڈالر بڑھ کر 32.98 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار موجودہ عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے دوران سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں، جس سے قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *