تجارت
رمضان پیکیج 2025, 40 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار روپے فی گھرانہ ملیں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 40 لاکھ گھرانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے دیے جائیں گے، جس سے تقریباً 2 کروڑ پاکستانی مستفید ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس پیکیج کی رقم میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیکیج پورے ملک کے مستحقین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جس میں تمام صوبے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے شہری شامل ہیں۔
اس موقع پر شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کچل دیا جائے گا اور ان کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس سال عوام کو لائنوں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ امدادی رقم براہ راست ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے منتقل کی جائے گی، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بدعنوانیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں