Connect with us

ٹیکنالوجی

بڑھاپے میں دماغی کمزوری کی سائنسی وجوہات سامنے آ گئیں

Published

on

دماغ کا بڑھاپے کے ساتھ کمزور ہونا ایک قدرتی عمل ہے اور اس کے پیچھے کئی سائنسی عوامل کارفرما ہیں۔ ماہرین کے مطابق دماغ میں موجود اعصابی خلیات (نیورونز) بڑھتی عمر کے ساتھ سکڑنے لگتے ہیں اور کچھ ختم بھی ہو جاتے ہیں، جس سے یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

اسی طرح دماغی کیمیکلز (نیورو ٹرانسمیٹرز) جیسے ڈوپامین اور سیروٹونن کی پیداوار کم ہو جاتی ہے، جو توجہ اور موڈ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ بڑھاپے میں خون کی نالیوں کے سخت اور تنگ ہونے سے دماغ کو آکسیجن اور توانائی کم ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آکسیڈیٹو اسٹریس، زہریلے پروٹینز کا جمع ہونا اور ہارمونی تبدیلیاں بھی بڑھاپے میں دماغی بیماریوں جیسے الزائمر اور پارکنسن کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔