Connect with us

اہم خبریں

ایران نے موساد کے سائبر چیف کو سزائے موت دے دی

Published

on

ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے سائبر ٹیم کے سربراہ محمد امین شایستہ کو سزائے موت دے دی ہے۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے “تسنیم” کے مطابق، شایستہ کو 2023 کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اسرائیل کے لیے سائبر جاسوسی کا الزام تھا۔

ایرانی عدلیہ کے مطابق، شایستہ نے موساد کے لیے ایران کی حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، جس پر مکمل عدالتی کارروائی، تحقیقات، اور سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق، ایران نے 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد کم از کم تین افراد کو موساد سے تعلق اور جاسوسی کے الزامات میں پھانسی دے دی ہے۔ گزشتہ روز بھی ایک اور ایجنٹ، مجید موسیبی کو حساس جوہری معلومات افشا کرنے کی کوشش پر سزائے موت دی گئی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موساد کے جاسوس ملک کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *