اہم خبریں
اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری اور شعیب شاہین میں تصادم، تلخ جملوں کا تبادلہ ہاتھا پائی میں بدل گیا
اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان شدید تلخ کلامی کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔
ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو “ٹاؤٹ” کہا، جس پر شعیب شاہین نے غصے میں جواب دیا، “اپنے کام سے کام رکھیں۔”
صورتحال مزید بگڑ گئی تو گیٹ نمبر پانچ پر موجود جیل عملے نے مداخلت کرکے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ شعیب شاہین کے بازو پر چوٹ آئی، جبکہ فواد چوہدری اندر چلے گئے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کو نمایاں کر رہا ہے اور پارٹی کی یکجہتی پر سوالات اٹھا رہا ہے۔
