Connect with us

تجارت

اوورسیز پاکستانیوں نے ستمبر میں ریکارڈ 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے

Published

on

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے ستمبر 2025 کے دوران 3.2 ارب ڈالر وطن منتقل کیے جو اب تک کی ایک ریکارڈ رقم ہے۔

یہ ترسیلات زر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ اور معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہیں۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں مجموعی ترسیلات زر 9.5 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے سب سے زیادہ 750 ملین ڈالر، یو اے ای سے 680 ملین ڈالر، برطانیہ سے 450 ملین ڈالر اور امریکہ سے 270 ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

ماہرین معاشیات کے مطابق یہ اضافہ پاکستان کی معاشی استحکام اور بیرونی کھاتوں میں بہتری کی علامت ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی عالمی معاشی مشکلات کے باوجود اپنے ملک کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *