Connect with us

تجارت

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق

Published

on


وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیاء کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک ملائیشیا دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں نئی راہیں تلاش کرنے پر زور دیا، خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، حلال انڈسٹری، آٹوموٹیو، گرین انرجی، زراعت، اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

محکمہ تجارت کے مطابق، پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات کا کوٹا 20 کروڑ امریکی ڈالر تک بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ چاول کی برآمدات پہلے ہی مقررہ کوٹے سے تجاوز کر چکی ہیں۔

دونوں ممالک نے کرپشن کی روک تھام، سیاحت، سفارتکاروں کی تربیت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں بھی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
وزیراعظم انور ابراہیم نے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے آسیان سربراہی سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔

ملاقات کے اختتام پر، ملائیشیا کے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا اور انور ابراہیم کی کتاب “اسکرپٹ” کی رونمائی کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *