Connect with us

تجارت

ایف بی آر کا بڑا اقدام: سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ

Published

on

فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق، ایسی 1 لاکھ شخصیات کی نشاندہی کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر قیمتی گاڑیوں، عالیشان بنگلوں، زیورات، اور پرتعیش شادیوں کی ویڈیوز و تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی افراد کو شادیوں پر 20,000 ڈالر کے مہنگے سوٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے، جو ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ایف بی آر کے مطابق ان مظاہروں کو ٹیکس ریٹرنز سے ملایا جائے گا تاکہ اصل آمدن کا اندازہ لگایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی ٹیم تعینات کی ہے جس نے یہ ڈیٹا اکھٹا کیا ہے۔ گزشتہ اور موجودہ سال کے ٹیکس ریٹرنز کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا اور تقریباً 80 فیصد ریٹرنز کا آڈٹ کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ اپنی آمدن اور اخراجات کو درست طور پر ظاہر کریں گے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، لیکن جو افراد غلط بیانی کریں گے انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *