Connect with us

تجارت

چین اور امریکہ میں تجارتی معاہدہ طے پا گیا، صدور کی منظوری باقی

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو اب دونوں ممالک کے صدور کی حتمی منظوری کا منتظر ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت امریکہ کو 55 فیصد جبکہ چین کو 10 فیصد محصولات ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس معاہدے کے تحت چین کو وہ سب کچھ فراہم کرے گا جس پر اتفاق ہوا ہے، جس میں امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبہ کی اجازت بھی شامل ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور چینی صدر شی جن پنگ مل کر چین کو امریکی تجارت کے لیے مزید کھولنے پر کام کریں گے۔

یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے لندن میں امریکی اور چینی حکام کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی، جس میں محصولات اور نایاب دھاتوں کی برآمدات جیسے اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ اپریل میں امریکہ نے چین پر بھاری محصولات کا نفاذ کیا تھا، لیکن مئی میں دونوں ممالک نے ابتدائی 90 دن کے لیے ان تادیبی محصولات کو بڑی حد تک واپس لینے پر اتفاق کر لیا تھا۔

اگر یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے تو یہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں بڑی کمی کا اشارہ ہو سکتا ہے اور عالمی معیشت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *