فن و ثقافت
فہد مصطفیٰ کا بھارت کو دو ٹوک پیغام، پاک فوج کو خراجِ تحسین

پاکستان کے معروف اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے حالیہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے موثر اور جاندار ردعمل کو سراہتے ہوئے قوم کو اتحاد کا پیغام دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے اپنے شو کے آغاز میں فہد مصطفیٰ نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا
“پاک فوج مزہ ہی آ گیا، دل خوش ہو گیا۔”
انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “یہ وہ ملک ہے جہاں ہندو، مسلمان، سکھ، عیسائی سب ایک ساتھ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کو عزت اور پیار دیتے ہیں۔”
فہد نے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور پاکستانی میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری میڈیا نے صرف وہی بتایا جو ہوا اور جھوٹ سے پرہیز کیا۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا:
“دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، ورنہ اس بار نہ چھوڑیں گے۔ یہ فلم نہیں چل رہی، یہ حقیقت ہے۔ اب انجوائے کرو۔”
فہد مصطفیٰ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ عوامی سطح پر انہیں بہادری سے سچ بولنے پر سراہا جا رہا ہے۔