Connect with us

تجارت

سندھ حکومت نے سرکاری نوکریوں کے لیے عمر کی حد 33 سال کر دی

Published

on


سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عمر کی حد میں پانچ سال کا اضافہ کر دیا۔ اب سرکاری ملازمت کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کر دی گئی ہے۔

سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، اس فیصلے کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہیں ہوگا۔ نیا قانون یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔

ماہرین روزگار کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ہزاروں نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا جو عمر کی حد کے باعث سرکاری ملازمت کے لیے درخواست دینے سے قاصر تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *