Connect with us

اہم خبریں

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 400 کلوگرام اسکوائٹ لفٹ کر کے ایشین پاورلفٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Published

on

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ایشین پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کے 120+ کلوگرام کیٹیگری میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایشیائی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ مقابلے تاشقند میں جاری ہیں۔

نوح نے اسکوائٹ ایونٹ میں حیرت انگیز طور پر 400 کلوگرام وزن اٹھا کر نیا ریکارڈ بنایا اور اپنے پہلے گولڈ میڈل پر قبضہ جما لیا۔ ان کی اس شاندار کارکردگی نے نہ صرف انہیں کامیابی دلائی بلکہ پاکستان کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔

چیمپئن شپ کے دیگر ایونٹس، جن میں بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ، اور مجموعی مقابلے شامل ہیں، کے تمغے ابھی باقی ہیں۔ موجودہ فارم کے پیش نظر نوح مزید کامیابیوں کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

نوح دستگیر بٹ کی یہ شاندار کارکردگی پاکستان کے پاورلفٹنگ کے بڑھتے ہوئے مقام کا مظہر ہے اور ملک بھر کے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بن رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *