فن و ثقافت
لندن میں ماہرہ خان سے بدتمیزی، سیکیورٹی اہلکار بھی ملوث, معاوضہ بھی ادا نہ کیا گیا

پاکستانی فلم لو گرو کی پروموشن کے لیے لندن کے الفورڈ میں منعقدہ تقریب میں معروف اداکارہ ماہرہ خان کو بدتمیزی، بدنظمی اور سیکیورٹی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
عینی شاہدین کے مطابق، جب ماہرہ خان تقریب میں داخل ہوئیں تو چند افراد نے ان سے نازیبا رویہ اختیار کیا، حتیٰ کہ ایک سیکیورٹی گارڈ نے بھی بدتمیزی کی۔ ماہرہ کو اپنے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ چھت سے مداحوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا گیا، مگر ان کی جھجھک اور پریشانی واضح تھی۔
مزید اطلاعات کے مطابق، ماہرہ کو تقریب میں شرکت کے لیے £5,000 کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا تھا، جو پورا نہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں اداکارہ نے منتظمین سے احتجاج کیا۔
تقریب میں بھارتی پرچموں کی نمائش نے بھی تنازع کو ہوا دی، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
تاحال ماہرہ خان یا منتظمین کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، مگر سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔