Connect with us

تجارت

بجٹ 2025-26: نان فائلرز پر بھاری ٹیکسز، ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ

Published

on

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں نان فائلرز پر سخت ٹیکسز اور ترقیاتی اخراجات میں بڑے اضافے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح موجودہ 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یومیہ پچاس ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر نیا ٹیکس سلیب متعارف کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ معیشت کی ڈاکومنٹیشن کو فروغ دیا جا سکے۔

آٹھ سو سی سی سے کم انجن کی مقامی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر بھی نئے لیویز لگانے کی تجویز ہے۔ کیپٹل گین، منافع، اور سپر ٹیکس میں تبدیلیاں بھی زیر غور ہیں، جبکہ صنعتکاروں کے لیے سپر ٹیکس میں کمی متوقع ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت ایک ہزار ارب روپے سے زائد مختص کرے گی، جن میں سے 270 ارب روپے غیر ملکی ذرائع سے لیے جائیں گے۔ پنجاب نے 1,190 ارب، سندھ نے 887 ارب، خیبرپختونخوا نے 440 ارب، اور بلوچستان نے 280 ارب روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی ہے۔ چاروں صوبے مجموعی طور پر 802 ارب روپے غیر ملکی قرضے سے حاصل کریں گے۔

آئندہ مالی سال کے لیے حکومت نے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد اور مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ بجٹ کا باضابطہ اعلان رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *