Connect with us

ٹیکنالوجی

کولمبیا میں پراسرار دھاتی گولا دریافت، سائنسدان اور عوام حیران

Published

on

کولمبیا کے شہر بوگا میں ایک پراسرار دھاتی گولا دریافت ہوا ہے جس نے عوام اور سائنسدانوں دونوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر خلائی مخلوق سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

یہ گولا مارچ کے اوائل میں ہوا میں دیکھا گیا، جس کے بعد اسے مقامی محققین نے برآمد کیا۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق یہ دھات کی کئی تہوں پر مشتمل ہے اور اس کے اندر نو چھوٹے “مائیکرو اسفیئرز” موجود ہیں۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس پر کہیں بھی کوئی ویلڈنگ یا جوڑ کا نشان موجود نہیں۔

ماہر سائنسدان جوزے لوئس ویلازکویز کا کہنا ہے کہ اس گولے پر کچھ غیر معمولی کندہ کاری بھی دیکھی گئی ہے، جو تاحال کسی معروف زبان یا علامت سے مماثلت نہیں رکھتیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو میں کہا: “یہ ایک نہایت نایاب شے ہے، ایسی چیز میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔”

یوفولوجی حلقے اس دریافت کو خلائی ٹیکنالوجی سے جوڑ رہے ہیں، لیکن ماہرین احتیاط کی تلقین کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف سان ڈیاگو کی ماہر فزکس ڈاکٹر جولیا موسبریج کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ کسی آرٹ پراجیکٹ کا حصہ ہو۔

انہوں نے کہا: “ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں ہمیں اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم آسمانوں اور سمندروں میں کیا ہے، اس کو مکمل طور پر نہیں سمجھتے۔”

ڈاکٹر موسبریج نے زور دیا کہ عوام ایسے کیسز کو گلیلیو پراجیکٹ جیسے سائنسی اداروں کے حوالے کریں تاکہ حقائق پر مبنی تحقیق ہو سکے۔