فن و ثقافت
کیا واقعی 2025 میں دنیا تباہی کے دہانے پر ہوگی؟ وقت کے مسافر کا دعویٰ

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو نے ہلچل مچا دی ہے جس میں ایلوِس تھامپسن نامی ایک شخص نے خود کو وقت کا مسافر قرار دیتے ہوئے 2025 کے بارے میں حیران کن پیش گوئیاں کی ہیں۔ اس کے مطابق، اگلے سال اپریل سے نومبر تک دنیا میں پانچ بڑے تباہ کن واقعات رونما ہوں گے۔
تھامپسن کا کہنا ہے کہ 6 اپریل کو اوکلاہوما میں ایک ایسا طوفان آئے گا جو 1,046 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گا اور علاقے کو تباہ کر دے گا۔ 27 مئی کو امریکہ میں دوسری خانہ جنگی شروع ہوگی، جس کے نتیجے میں ٹیکساس امریکہ سے الگ ہو جائے گا، اور اس جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔
یکم ستمبر کو “چیمپیئن” نامی خلائی مخلوق زمین پر آئے گی اور 12,000 انسانوں کو بچانے کے لیے ایک دوسرے سیارے پر لے جائے گی، لیکن اسی دوران دشمن خلائی مخلوقات بھی حملہ کریں گی۔ 19 ستمبر کو امریکہ کے مشرقی ساحل پر ایک شدید طوفان آئے گا، جبکہ 3 نومبر کو بحرالکاہل میں ایک بہت بڑی سمندری مخلوق دریافت ہوگی جس کا سائز نیلی وہیل سے چھ گنا بڑا ہوگا۔
یہ پیش گوئیاں سوشل میڈیا پر سنسنی کا باعث بنی ہیں۔ کچھ صارفین نے انہیں سنجیدگی سے لیا ہے، جبکہ زیادہ تر لوگوں نے طنزیہ تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، “اگر تم واقعی وقت کے مسافر ہو تو لاٹری کے نمبر کیوں نہیں لے آئے؟” ایک اور نے کہا، “اگر تیسری جنگ عظیم میں جوہری ہتھیار استعمال ہوئے تو تم مستقبل سے واپس کیسے آئے؟”
.یہ پیش گوئیاں حقیقت ہیں یا محض سنسنی پھیلانے کا ایک طریقہ؟ اس کا جواب تو 2025 ہی دے گا