Connect with us

صحت

کراچی میں کانگو وائرس سے دوسری ہلاکت، شہریوں میں تشویش بڑھ گئی

Published

on

کراچی میں کانگو وائرس سے دوسری ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد شہر میں اس مہلک مرض کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ مرنے والا نوجوان 26 سالہ ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا، جو شدید بخار اور اندرونی خون بہنے کی علامات کے ساتھ انفیکشیس ڈیزیز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عبد الوحید کے مطابق مریض کے جسم پر کانگو وائرس کی تمام علامات موجود تھیں۔ اگرچہ مریض نے حالیہ دنوں میں کوئی سفر نہیں کیا، لیکن وہ مویشیوں کے قریب رہتا تھا، جس سے مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ شہری قربانی کے جانوروں یا مویشی منڈیوں میں جاتے وقت مکمل حفاظتی اقدامات کریں، دستانے پہنیں، اور کسی بھی مشتبہ علامات کی صورت میں فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *