Connect with us

ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کی بھارتی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف بڑی کارروائی

Published

on

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کی جانب سے جاری جھوٹے پراپیگنڈے اور پاکستان مخالف مہم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 بھارتی نیوز چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیوز اور 20 سے زائد ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق یہ کارروائی قومی سلامتی کے تحفظ اور سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے۔ بلاک کیے گئے پلیٹ فارمز پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن مواد شائع کیا جا رہا تھا، جس کا مقصد ملکی مفادات کو نقصان پہنچانا تھا۔

“یہ اقدامات ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہیں،” ترجمان نے کہا۔ “موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، ہم پاکستان کی سلامتی اور عوامی نظم و ضبط کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔”

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے مواد کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ ملک دشمن عناصر کے سائبر حملوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔