تجارت
پنجاب کا 148 ارب کا تعلیمی بجٹ, اسکالرشپس، کلاس رومز اور بہتری کے نئے اقدامات
لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025–26 کے لیے تعلیم کے شعبے میں 148 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کر دیا ہے۔ یہ اعلان صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔
بجٹ میں نمایاں اقدامات میں 15 ارب روپے میرٹ پر مبنی اسکالرشپس کے لیے، 5.9 ارب روپے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تسلسل کے لیے، اور 40 ارب روپے سرکاری اسکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے لیے رکھے گئے ہیں تاکہ رش اور گنجائش کے مسائل حل کیے جا سکیں۔
اس کے علاوہ 35 ارب روپے “ایجوکیشن ڈیلیوری پروگرام” کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جس کا مقصد تعلیمی معیار، اساتذہ کی تربیت، اور نظام کی مجموعی بہتری ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ شمولیت، رسائی اور اعلیٰ معیار ہماری تعلیمی پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔
