فن و ثقافت
پشاور میں خواجہ سرا برفی پر فائرنگ، خواجہ سرا کمیونٹی پر حالیہ دنوں میں چوتھا حملہ

تھانہ کوتوالی کی حدود میں فائرنگ کے ایک واقعے میں خواجہ سرا برفی زخمی ہو گئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ تاہم تاحال واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ چند دنوں میں خواجہ سرا کمیونٹی پر چوتھا حملہ ہے، اور گزشتہ ہفتے ایک خواجہ سرا کو قتل بھی کر دیا گیا تھا۔
فرزانہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 60 سے زائد خواجہ سرا قتل کیے جا چکے ہیں، لیکن حکومتی سطح پر تحفظ کے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سرا برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر قانون سازی کی جائے۔