Connect with us

فن و ثقافت

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہونے کا امکان, فلکیاتی ماہرین کی پیش گوئی

Published

on

پاکستان میں ماہرین فلکیات نے ذوالحج کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق 27 مئی کو چاند کی عمر غروب آفتاب کے وقت محض 11 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث اس روز چاند کی بصری رویت ممکن نہیں ہے۔ اس لیے امکان ہے کہ ذوالقعدہ کا اختتام 27 مئی کو نہ ہو سکے۔

تاہم 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہونے کی وجہ سے اس کی واضح رویت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو یکم ذوالحج 29 مئی بروز بدھ کو ہوگی اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی، مگر فلکیاتی اندازے عوام کو پیشگی تیاریوں اور سفری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *