Connect with us

تجارت

پاکستان اور چین کے درمیان اہم اقتصادی معاہدے، تعلقات میں مزید وسعت

Published

on

صدر آصف علی زرداری نے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کئی اہم معاہدے کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صدر زرداری نے سی پیک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے علاقائی ترقی اور اقتصادی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا۔

اس موقع پر پاکستان کے ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان معاہدہ طے پایا، جس کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار روزانہ پانچ ہزار ٹن بڑھائی جائے گی۔ سندھ انرجی ڈیپارٹمنٹ اور چین کی منگیانگ رینیوایبل انرجی کمپنی کے درمیان بھی ایک معاہدہ کیا گیا تاکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

اس کے علاوہ، کوئلے سے گیس بنانے اور یوریا کی پیداوار کے لیے بھی ایک معاہدہ کیا گیا، جس سے پاکستان کی توانائی اور زرعی پیداوار میں بہتری آئے گی۔

صدر زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی، جہاں انہیں گرمجوشی سے خوش آمدید کہا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں ممالک نے باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *