تجارت
ٹرمپ کی کرپٹو پالیسی, ڈیجیٹل معیشت میں امریکہ کی قیادت؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ کرپٹو کرنسیوں کو “امریکی اسٹریٹجک کرپٹو ریزرو” میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ ان کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیا گیا اور اس میں بٹ کوائن (Bitcoin)، ایتھیریم (Ethereum)، ایکس آر پی (XRP)، سولانا (Solana) اور کارڈانو (Cardano) شامل ہیں۔
ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد، کرپٹو مارکیٹ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بٹ کوائن 11 فیصد اضافے کے بعد 94,164 ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ ایتھیریم کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2,516 ڈالر تک جا پہنچی۔ مجموعی طور پر کرپٹو مارکیٹ میں 300 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
معروف تجزیہ کار جیوف کینڈرک کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کرپٹو کے لیے واضح قانونی فریم ورک پیش کرتی ہے، تو بٹ کوائن 500,000 ڈالر تک جا سکتا ہے۔ تاہم، کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹو ریزرو کے قیام کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہو سکتی ہے۔
کیا ٹرمپ کی کرپٹو پالیسی معیشت میں انقلاب لا سکتی ہے یا یہ صرف ایک سیاسی چال ہے؟ آنے والے دنوں میں اس کے اثرات واضح ہوں گے۔