Connect with us

صحت

وادی تیراہ میں پاک فوج اور ایف سی کا فری میڈیکل کیمپ، 700 سے زائد مریضوں کا علاج

Published

on

پاک فوج اور ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کا وادی تیراہ میں فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں افراد مستفید

پاک فوج نے ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے وادی تیراہ ترخوکاس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ان دور دراز علاقوں کے عوام کو طبی سہولت فراہم کرنا تھا جہاں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

کیمپ میں فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے 700 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

مقامی افراد نے بروقت اور مفت علاج فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ان کے لیے بڑی سہولت ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق عوام کی خدمت اور سہولت کاری ہمیشہ افواجِ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *