فن و ثقافت
شان شاہد کا بالی وڈ سے انکار, وطن کی عزت کسی بھی قیمت سے بڑھ کر ہے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ہدایتکار شان شاہد نے ایک بار پھر بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ ان کے لیے خودداری اور وطن کی عزت ہر چیز سے اہم ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شان شاہد نے کہا: “کسی بھی قیمت پر اپنی خودی اور اپنے وطن کی عزت کا سودا نہیں کیا جا سکتا۔”
ان کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور فنکاروں کی خاموشی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ شان اس معاملے پر ہمیشہ دو ٹوک مؤقف رکھتے آئے ہیں اور وہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہیں۔
ایسے وقت میں جب کچھ فنکار عالمی شہرت کے لیے سرحد پار جا رہے ہیں، شان کا مؤقف اس بات کا مظہر ہے کہ اصل کامیابی اپنی مٹی کو بلند کرنا ہے، نہ کہ بیرونِ ملک سے سراہا جانا۔