Connect with us

تجارت

سولر پینلز پر سیلز ٹیکس میں کمی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

Published

on

وفاقی بجٹ اجلاس کے دوران ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا جس کا مقصد ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینا اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینا ہے۔

انہوں نے کہا:
“یہ قدم صاف توانائی کی جانب ایک بڑی پیش رفت ہے اور صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچائے گا۔”

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ابتدائی طور پر صرف 6 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی، جو کابینہ کو ناکافی لگی۔ بعد ازاں مشاورت سے یہ اضافہ 10 فیصد کر دیا گیا۔

ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس سے متعلق اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ یہ اختیار صوبوں کے پاس ہی رہے گا، اور وفاق اس میں مداخلت نہیں کرے گا۔

خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پرامن حل پر زور دیا اور پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے بات چیت اور صبر و تحمل کی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *