ٹیکنالوجی
زمین کا عارضی چاند دو ماہ بعد الوداع کہنے کو تیار
زمین پی ٹی نامی چھوٹے سیارچے سے الوداع کہنے کو تیار ہے، جو گزشتہ دو ماہ سے زمین کے اردگرد عارضی طور پر موجود تھا۔ یہ سیارچہ، جس کا قطر تقریباً 33 فٹ ہے، کبھی زمین کے مکمل مدار میں داخل نہیں ہوا بلکہ گھوڑے کی نعل کی شکل میں حرکت کرتا رہا۔
یہ سیارچہ اگست میں دریافت ہوا اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چاند کا ایک ٹکڑا ہو سکتا ہے، جو کسی قدیم ٹکراؤ کے نتیجے میں وجود میں آیا ہو۔ پیر کو یہ سیارچہ زمین کی کشش ثقل سے نکل کر سورج کی کشش کی طرف بڑھ جائے گا۔
جنوری میں یہ سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا، جس کے دوران ناسا اسے گولڈ اسٹون ریڈار اینٹینا سے مزید تحقیق کے لیے دیکھے گا۔ اس سیارچے کی دوبارہ واپسی متوقع ہے، جب یہ ممکنہ طور پر زمین کے قریب دوبارہ چکر لگائے گا۔