ٹیکنالوجی
رافیل کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کا فرانس سے نئے معاہدے کا منصوبہ

آپریشن سندور میں پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار فرانس سے مزید طیارے خریدنے کے لیے معاہدہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، بھارتی فضائیہ نے اسکواڈرن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے (ملٹی رول فائٹر ایئرکرافٹ) منصوبے کے تحت مزید رافیل طیارے خریدنے اور انہیں بھارت میں تیار کرنے کی تجویز حکومتی سطح پر پیش کی ہے۔ اس وقت بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرنز کی تعداد صرف 29 رہ گئی ہے، اور منصوبہ ہے کہ دو ماہ کے اندر دفاعی حصولیاتی کونسل سے ابتدائی منظوری لی جائے۔
تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غیر منطقی ہے کیونکہ آپریشن سندور میں پاک فضائیہ طیاروں نے رافیل کے خلاف واضح برتری حاصل کی۔ ماہرین کے مطابق، جنگیں صرف جدید ہتھیاروں سے نہیں جیتی جاتیں بلکہ بہترین تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت بھی ضروری ہے—جو بھارتی فضائیہ میں سیاسی اثر و رسوخ، کرپشن اور ہندو توا پر مبنی جنگی جنون کے باعث متاثر ہو چکی ہیں۔