Connect with us

صحت

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار، فعال کیسز 90 تک جا پہنچے

Published

on

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہو رہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے فعال کیسوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 398 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 308 صحت یاب ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ فعال کیسز میں سب سے زیادہ تعداد ضلع چارسدہ سے سامنے آئی ہے جہاں 73 مریض زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں 2، ہری پور میں 1، نوشہرہ اور مانسہرہ میں 3، لکی مروت میں 2، جبکہ مردان اور پشاور میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ صوابی سے 3 اور ٹانک سے ایک فعال کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ماہرین صحت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *