Connect with us

اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں افغان کیمپ بند کرنے کا فیصلہ، وطن واپسی کا عمل تیز

Published

on

خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہورہی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں موجود کیمپوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں متعدد کیمپ پہلے ہی بند کیے جاچکے ہیں جبکہ باقی رہ جانے والے کیمپوں کو دوسرے مرحلے میں مکمل طور پر ختم کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے افغان کمشنریٹ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو وفاقی حکومت کے احکامات تحریری طور پر پہنچا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے لیے ایک نئی پالیسی کل متوقع ہے جس کے تحت رجسٹرڈ کارڈ ہولڈرز کو کچھ ریلیف دیا جائے گا، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو فوری طور پر وطن واپس بھیجا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں لاکھوں افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے مقیم ہیں اور ان کے کیمپ بڑے شہروں کے مضافاتی علاقوں اور قبائلی اضلاع میں قائم تھے۔ حکام کے مطابق کیمپوں کے خاتمے کے بعد مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز کیا جائے گا تاکہ صوبے پر بوجھ کم کیا جا سکے اور سکیورٹی مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *