Connect with us

ٹیکنالوجی

جی آئی کے کانووکیشن میں یوسف رضا گیلانی کا ڈیجیٹل پاکستان کے عزم کا اظہار

Published

on

چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان اور ٹیکنالوجی زونز حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں واقع معروف تعلیمی ادارے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ  کے 29ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور آئی ٹی برآمدات رواں سال 5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ان کے مطابق مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، اور انٹرنیٹ آف تھنگز  جیسے شعبے صنعتوں میں انقلابی تبدیلی لا رہے ہیں۔

گیلانی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی کو اپنا ہتھیار بنائیں اور ملکی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے تعلیم یافتہ نوجوان ہی مستقبل کے معمار ہیں، جو پاکستان کو ایک جدید اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔