Connect with us

تجارت

جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے کی کوشش، امریکی قونصل خانے کے باہر شخص گرفتار

Published

on

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے امریکی قونصل خانے کے باہر ایک اہم کارروائی کے دوران محمد ابراہیم نامی شخص کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، ملزم نے ویزا اپلائی کرنے کے دوران جعلی میڈیکل رپورٹس اور وزارت خارجہ کے جعلی تصدیقی خطوط پیش کیے۔ یہ کاروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔

حکام نے بتایا کہ ملزم نے مختلف جعلی کاغذات، بشمول فرضی میڈیکل رپورٹس اور دیگر سرٹیفکیٹس، جمع کروائے تاکہ قونصل خانے کے عملے کو دھوکہ دے کر ویزا حاصل کیا جا سکے۔

ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس فراڈ کے پیچھے کسی نیٹ ورک یا دیگر شریک ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح کیا ہے کہ ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم پر سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *