Connect with us

تجارت

بھارت کے استاد نے قسمت پلٹ دی، شاہ رخ خان سے زیادہ دولت مند بن گئے

Published

on

بھارت میں تعلیم، ٹیکنالوجی اور محنت کی ایک شاندار مثال سامنے آئی ہے جہاں ایک استاد نے دولت کے میدان میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی فزکس والا کے بانی الخ پانڈے نے ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 میں جگہ بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی دولت میں 223 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو اب 14,510 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے مقابلے میں شاہ رخ خان کی دولت 12,490 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ پانڈے نے 2016 میں یوٹیوب پر پڑھانے کا آغاز کیا تھا، اور آج وہ اربوں روپے مالیت کی ایڈ ٹیک کمپنی کے سربراہ ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان بھی پہلی بار ارب پتی افراد کے کلب میں شامل ہوئے ہیں، جن کی دولت اب 140 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

ہورن انڈیا رِچ لسٹ کے مطابق اس سال بھارت میں 58 نئے ارب پتی شامل ہوئے ہیں، جن میں تعلیمی ٹیکنالوجی کا شعبہ غیر معمولی طور پر نمایاں رہا ہے۔ الاخ پانڈے کی کامیابی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ علم، جدت اور محنت سے نہ صرف زندگی بدلی جا سکتی ہے بلکہ روایتی شعبوں سے ہٹ کر بھی عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *