Connect with us

اہم خبریں

بشریٰ بی بی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published

on

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، اور طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دی گئی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

دوران سماعت، دفاعی وکلاء نے 16 گواہوں کی فہرست جمع کرائی، جن میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر اور کابینہ ڈویژن و ایچ ای سی کے سابق عہدیدار شامل ہیں۔ نیب کے وکلاء نے گواہوں کی فہرست کو تاخیری حربہ قرار دیا اور عدالت سے درخواست کی کہ پہلے گواہوں کے بیانات مکمل کیے جائیں۔

عدالت نے گواہوں کی طلبی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔ اس دوران پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو بیان جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ عمران خان کی تین بہنیں اور دیگر اہلخانہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

Add Your Heading Text Here

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *