Connect with us

سیاست

امریکا نے بھارت کے جنگ بندی میں کردار سے انکار کو “جھوٹا اور گمراہ کن” قرار دے دیا

Published

on

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار کے انکار کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے “جھوٹا اور گمراہ کن” قرار دے دیا ہے۔

ترجمان ٹیمی بروس نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ “بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت واضح کر دیتے ہیں، اور آج کے دور میں سچ جاننے کے لیے صرف ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔”

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پر مکمل طور پر واضح رہے ہیں اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی ان مذاکرات کا حصہ تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان حقائق کو جھٹلانا حقیقت سے نظریں چرانے کے مترادف ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارتی حکومت مسلسل یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا، جبکہ صدر ٹرمپ اس امن کوشش کا سہرا کئی بار اپنے سر لے چکے ہیں — حتیٰ کہ انہیں نوبیل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکہ کا یہ واضح مؤقف خطے میں نئی سفارتی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *