Connect with us

فن و ثقافت

آج سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، 16 جون تک جاری رہے گا

Published

on

محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری سنا دی ہے۔ آج 13 جون سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو کہ 16 جون تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے والا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح شمالی پنجاب کے علاقوں حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے مرکزی علاقوں میں، خاص طور پر لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے بارکھان، موسیٰ خیل اور ژوب میں تیز ہواؤں اور بارش کی امید ہے۔ بالائی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بارشیں نہ صرف گرمی کے زور کو کم کریں گی بلکہ ماحول کو خوشگوار بنانے، بجلی کے بحران میں کمی، اور کسانوں کے لیے بھی راحت کا باعث بنیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *