Connect with us

ٹیکنالوجی

پاکستان کا انقلابی قدم: ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ اکتوبر میں خلا کی وسعتوں میں روانہ ہوگا

Published

on

پاکستان نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ قومی خلائی ادارے سپارکو کی قیادت میں تیار کردہ یہ سیٹلائٹ اکتوبر 2025 میں لانچ کیا جائے گا۔

اس سیٹلائٹ کا مقصد معدنی وسائل کی تلاش، زرعی ترقی، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے اور فضائی آلودگی کے مطالعے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ایک ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اور جدید اعداد و شمار فراہم کرے گا، جس سے کئی برسوں کا کام اب صرف چند دنوں میں مکمل ہو سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا یہ قدم قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال اور سائنسی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ یہ ٹیکنالوجی پالیسی سازوں اور محققین کو بروقت اور شواہد پر مبنی فیصلے کرنے میں مدد دے گی، جو ملکی معیشت اور ماحولیات کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

پاکستان خطے میں خلائی ٹیکنالوجی کا ایک مضبوط مرکز بننے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔